(یو این آئی) آپریشن جناح نام کا خفیہ مشن ایک ایسی فوجی کارروائی ہے جو میدان میں بھلے ہی نہ کی گئی ہو لیکن اس کا طریقہ ہندوستانی فوج کی سرجیکل اسٹرائک سے بہت ملتا جلتا ہے۔
یہ بھی محض اتفاق ہی ہے کہ آپریشن جناح نام سے لکھی گئی اس کتاب کے حصے تقریباً اسی دن جاری ہوئے جب ہندستانی فوج
کی خصوصی کارروائی کرنے والی ٹکڑیاں کنٹرول لائن کو پار کرکے پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈوں کو نیست نابود کررہی تھیں۔
دفاع کے ترجمان شیو ارور کی یہ کتاب ممبئی حملے کے بعد کی صورتحال، ہندستان اور پاکستان کے لوگوں اور فوجی اداروں کے نظریات کو صد فی صد بیان کرتی ہے۔